ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

یہ جنگ عالمی جنگ ہے: پوپ فرانسس

عالمِ عیسائیت کے کیتھولک فرقے کے دینی رہنما اور ویٹیکن کے سربراہ پوپ فرانسس نے کہا ہے کہ ایک جنگ جاری ہے اور یہ سوچنا غلط ہو گا کہ جنگ  محض روس اور یوکرین کے درمیان ہو رہی ہے۔ یہ جنگ اصل میں ایک عالمی جنگ ہے۔

ویٹیکن حامی خبر سائٹوں کی شائع کردہ خبر کے مطابق پوپ نے 15 ستمبر کے دورہ قزاقستان  کے دوران بعض یسوعی راہبوں کے ساتھ بھی ملاقات کی۔

اس دورے کے دوران پوپ فرانسس نے یسوعی جریدے سیولٹا کیٹولیکا کو انٹرویو بھی دیا۔

24 فروری سے جاری روس۔یوکرین جنگ کے بارے میں بات کرتے ہوئے پوپ نے کہا ہے کہ "میرے خیال میں  جو جنگ ہو رہی ہے اسے اچھے اور بُرے کرداروں پر مبنی ‘ کووبوائے فلم ‘کی طرح سوچنا ایک فاش غلطی ہو گی۔ اسی طرح اس جنگ کو محض روس اور یوکرین کے درمیان  لڑی جانے والی جنگ سمجھنا بھی خام خیالی ہو گی۔ نہیں یہ دو ملکوں کی جنگ نہیں ہے یہ ایک عالمی جنگ ہے”۔

پوپ نے مزید کہا ہے کہ ان کا متوقع دورہ  یوکرین فی الوقت ایجنڈے پر نہیں ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں