دنیا کی سب سے بڑی سرچ انجن گوگل نے اب تک کا سب سے بہترین سیکیورٹی اور پرسنل فیچر متعارف کرانے کا اعلان کرتے ہوئے بتایا ہے کہ آئندہ سال سے صارفین انٹرنیٹ پر دستیاب اپنی ذاتی معلومات کو چھپانے یا ڈیلیٹ کرنے جیسا فیچر استعمال کر سکیں گے۔
گوگل کی جانب سے ایک بلاگ پوسٹ میں بتایا گیا کہ سرچ انجن پر آج سے ایک نئے فیچر کی آزمائش شروع کردی گئی، جس کے تحت صارفین انٹرنیٹ پر دستیاب اپنی ذاتی معلومات جیسا کہ فون نمبر اور گھر کے پتے کو ڈیلیٹ کرنے یا پھر اسے خفیہ رکھنے کے اہل ہوجائیں گے۔
اسی طرح صارفین مذکورہ فیچر کے تحت انٹرنیٹ پر دستیاب اپنی تصاویر کو گوگل سرچ انجن سے ڈیلیٹ بھی کر سکیں گے۔
فیچر کے تحت صارفین کو انٹرنیٹ پر موجود اپنی نامناسب ویڈیوز، جھوٹا مواد اور اپنے نام سے متعلق پروپیگنڈا کے مواد کو بھی گوگل سرچ انجن سے ہٹا یا چھپا سکیں گے۔
مٓذکورہ فیچر کے تحت صارفین کو متعدد ٹولز فراہم کیے جائیں گے، جس کے تحت وہ ٹولز کو استعمال کرتے ہوئے گوگل کو درخواست کریں گے کہ ان کی ذاتی معلومات یا رضامندی کے بغیر شائع کی گئی تصاویر کو سرچ انجن سے ہٹایا جائے یا پھر انہیں خفیہ رکھا جائے۔
Today, we’re rolling out the “Results about you” tool for Google Search, making it easy to request the removal of search results that lead to content with personally identifying information, such as your personal phone number, home address or email address… pic.twitter.com/8D4eZ3Jftv
— Google SearchLiaison (@searchliaison) September 28, 2022
