English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

اقوام متحدہ روسی کھاد اور اناج کی برآمد میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کے لیے کارروائی کرے

القمر

روس نے اقوام متحدہ سے اپیل کی ہے کہ وہ روسی کھاد اور اناج کی برآمد میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کے لیے کارروائی کرے۔

وزارت خارجہ کی ترجمان ماریہ زاہارووا نے دارالحکومت ماسکو میں منعقدہ ہفتہ وار پریس کانفرنس میں  تازہ ترین پیش رفت پر  بریفنگ دی ۔

نارتھ اسٹریم 1 اور نارتھ سٹریم 2 میں قدرتی گیس کے اخراج کے مسئلے پر خطاب کرتے ہوئے، زاہارووا نے اس حقیقت کی طرف توجہ مبذول کرائی کہ گیس لیک ہونے والے  علاقے میں  نیٹو کا بنیادی ڈھانچہ موجود ہے اور نیٹو نے جولائی میں اس خطے میں ایک  فوجی مشق بھی کی تھی۔

ماریہ زہارووا نے اس بات کی طرف اشارہ کیا کہ متحدہ امریکہ اس صورتحال سے فائدہ اٹھا سکتا ہے اور اس بات پر زور دیا کہ اس واقعہ کی تحقیقات ہونی چاہییں۔

انہوں نے مزید کہا کہ "ہم یقین کرنا چاہتے ہیں کہ بحیرہ بالٹک میں گیس پائپوں میں جو کچھ ہوا اس کی بین الاقوامی تحقیقات معروضی ہوں گی۔”

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے