ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

یوتھ پولو فیسٹیول کے فائنل میں چترال نے دروش کی ٹیم کو ہرا کر ٹرافی اپنے نام کر لی

چترال (گل حماد فاروقی) چترال میں جاری ڈسٹرکٹ یوتھ پولو فیسٹیول میں چترال کی ٹیم نے دروش کی ٹیم کو 1 کے مقابلے میں 3 گول سے ہرا کر ٹرافی جیت لی ہے۔

لوئر چترال میں ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے منعقد ہونے والا 10 روزہ ڈسٹرکٹ یوتھ پولو فیسٹیول اختتام پذیر ہو گیا جس میں تحصیل دروش اور تحصیل چترال کی 17 ٹیموں نے حصہ لیا۔ فیسٹیول کا فائنل میچ دروش اور چترال کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا۔ اگرچہ دروش کا پولو گراؤنڈ پچھلے 38 سال سے ویران پڑا ہوا ہے جس کی وجہ سے وہاں کے کھلاڑیوں کو پولو کی پریکٹس کرنے کی سہولت میسر نہیں ہے مگر اس کے باوجود انہوں نے بہت اچھا کھیل پیش کیا۔

فائنل میچ کے موقع پر ڈپٹی کمشنر لوئر چترال انوار الحق مہمان خصوصی تھے جنہوں نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔ ڈی سی چترال کا کہنا تھا کہ پولو کے کھیل کو مزید ترویج دے کر اس کے ذریعے سیاحت کو فروغ دیں گے۔ اس موقع پر پولو کوچ آفتاب عالم کا کہنا تھا کہ پولو ایک مہنگا کھیل ہے جو حکومت کی توجہ چاہتا ہے۔ اس سے سیاحت بھی فروغ پا سکتی ہے۔ ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر چترال عامر زمان نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اب چترال بھر میں کھیل کے میدانوں میں پھر سے رونق آئے گی۔

اس کھیل کو دیکھنے کیلئے کثیر تعداد میں تماشائی میدان میں موجود تھے۔ کھیل کے احتتام پر کھلاڑیوں نے حسب روایت بھنگڑا بھی ڈالا جس سے ناظرین خوف محظوظ ہوئے۔ پولو کو کھیلوں کا بادشاہ بھی کہا جاتا ہے اور بادشاہوں کا کھیل بھی۔ بادشاہوں کا کھیل اس لیے کہ یہ نہایت مہنگا کھیل ہے۔ چترال کے شاہی مزاج لوگوں نے صدیوں سے اس کھیل کو زندہ رکھا ہوا ہے۔ یہاں کے عوام مطالبہ کر رہے ہیں کہ حکومت اس کھیل کی سرپرستی کرے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں