English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ترک اخبارات سے جھلکیاں

القمر

 آج کے ترکیہ کے اہم اخبارات  کی اہم  خبروں کے ساتھ حاضرِ خدمت ہیں ۔

 

روزنامہ  اسٹار :”عالمی پریس کی طرف سے صدرایردوان کی تعریف”

امریکی پریس سے پولیٹیکو نے ایک مضمون شائع کیا جس میں صدر رجب طیب ایردوان  کی سفارتی کوششوں اور اناج راہداری اور قیدیوں کے تبادلے کے معاہدوں میں کامیابی کی تعریف کی گئی۔ ماہر سیاسیات ناتھالی ٹوکی کے تحریر کردہ مضمون میں کہا گیا ہے کہ عالمی سطح پر انتہائی اہمیت کے حامل معاہدے ترکی کی بدولت کیے گئے۔

 

روزنامہ  صباح :  "ترکی اور امریکہ کے درمیان اہم رابطہ”

صدارتی ترجمان ابراہیم قالن نے استنبول میں امریکی قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان سے ملاقات کی۔ ملاقات  میں   F-16 کے حوالے سے عمل کی تکمیل دونوں ممالک کے اسٹریٹجک مفادات کو پورا  کرنے  کے بارے میں بات چیت کی گئی۔

 

روزنامہ  ینی شفق :  "اسرائیلی وزیر اعظم لاپڈ: ترکی میں سفیر کی تقرری ایک اہم قدم ہے”

انقرہ میں بطور سفیر اپنے ملک کی تقرری کے بارے میں بیان دیتے ہوئے، اسرائیلی وزیر اعظم یائر لاپڈ نے کہا کہ "یہ ترکی کے ساتھ تعلقات کو بہتر بنانے کے لیے ایک اہم قدم ہے”۔

 

روزنامہ  حریت :  "زیلینسکی   کی جانب سے  سیلچوق بائیراکتار  کو  ایوارڈ "

یوکرین کے صدارتی دفتر کے سربراہ آندری یرماک نے اپنے وفد کے ساتھ اوزدیمیر بائراکتار  نیشنل ٹیکنالوجی سینٹر کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران، آندری یرماک نے بائیکار  ٹیکنالوجی کے  بانی   سیلچوق  بائراکتار کو یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی کی طرف سے دیا گیا اسٹیٹ آرڈر آف میرٹ پیش کیا۔

 

 

 

روزنامہ  خبر  ترک :  "فضائی راستے  سے  انطالیہ آنے والے سیاحوں کی تعداد 11 ملین سے تجاوز کر گئی ہے”

یکم جنوری سے 30 ستمبر کے درمیان ہوائی جہاز کے ذریعے دنیا بھر سے سیاحوں کو اپنی طرف متوجہ کرنے والے انطالیہ آنے والے غیر ملکی سیاحوں کی تعداد 11  ملین  27 ہزار 94 تھ تک پہنچ گئی ہے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے