ایران کے رہبر اعلی آیت اللّٰہ علی خامنہ ای نے مہسا امینی کی ہلاکت پر ملک میں جاری احتجاجی مظاہروں کا ذمہ دار اسرائیل اور امریکہ کو قرار دیا ہے۔
آج اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ ایران مخالف ایجنٹ پیسے لے کر احتجاجی مظاہرے کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ مظاہرے صیہونی حکومت نے منصوبہ بندی کے تحت کروائے ہیں۔
عالمی اور مقامی ناقدین نے مہسا امینی کی ہلاکت کی آزادانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے لیکن خامنہ آئی نے ان مطالبات کو رد کرتے ہوئے کہا کہ ایران کی عدلیہ ہی معاملے کی تحقیقات کرے گی۔
خامنہ ای نے کہا کہ 22 سالہ مہسا امینی کی موت سے مجھے دلی صدمہ پہنچا، ان کا کہنا تھا کہ یہ بہت تلخ واقعہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ سڑکوں پر عدم تحفظ کی فضا کو پروان چڑھا رہے ہیں اور منظم طریقے سے بدامنی پھیلائی جا رہی ہے۔
