English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

نائیجیریا میں مونکی پوکس وائرس سے ہلاک افراد کی تعداد 19 تک پہنچ گئی

القمر

نائیجیریا میں مونکی پوکس وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 19 اور کیسز کی تعداد 318 ہو گئی ہے ۔

نائجیریا سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول (این سی ڈی سی) کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ ہفتے 41 افراد میں یہ وائرس دیکھا گیا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ مونکی پوکس کے کیسز کی تعداد 318 ہو گئی اور وائرس سے جان کی بازی ہارنے والوں کی تعداد 19 ہو گئی۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ وبا 32 ریاستوں کے ساتھ ساتھ دارالحکومت ابوجا میں بھی پھیلتی جارہی ہے۔

مونکی پوکس، ایک مقامی وائرس کی وجہ سے ہونے والی نایاب بیماریوں میں سے ایک ہے، کو کانگو اور مغربی افریقی انواع کے طور پر  2 حصوں  میں تقسیم کیا گیا ہے۔

یہ وائرس، جو عام طور پر جانوروں سے انسانوں میں منتقل ہوتا ہے اور شاذ و نادر ہی انسان سے دوسرے شخص میں منتقل ہوتا ہے، تیز بخار اور جسم پر خارش والے چھالوں کا سبب بن سکتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے