English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ترکیہ کے ساتھ طے پانے والے سمجھوتوں پر لیبیا کے وزیر اعظم عبدالحمید دیبے کا اظہار ممنویت

القمر

لیبیا کے وزیر اعظم عبدالحمید دیبے نے کہا کہ وہ اپنے ملک کا سرکاری دورہ کرنے والے ترک وفد اور ان کے ساتھ طے پانے والے معاہدوں کا خیرمقدم کرتے ہوئے خوشی محسوس  کرتے ہیں۔

عبدالحمید دیبے نے ٹویٹر پر اپنی پوسٹ میں کہا کہ وہ ترکیہ کے ساتھ   لیبیا کے عوام کے بہترین مفادات کے لیے کیے جانے والے   معاہدوں پر دستخط کرنے پر خوشی  محسوس  کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ  وہ اپنے ملک میں ہونے والے انتخابات کے لیے درکار بین الاقوامی حمایت کو متحرک کرنے کے لیے ترک وفد  سے اتفاق کرتے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ جو لوگ ہمارے  عوام سے  دوستی چاہتے ہیں اور ہمارے ملک کے اتحاد کا احترام کرتے ہیں  ہم انہیں خوش آمدید  کہتے ہیں۔

وزیر خارجہ مولود چاووش اولو، وزیر توانائی و قدرتی وسائل فاتح دونمیز، وزیر قومی دفاع  حلوصی آقار ، وزیر تجارت مہمت مُش، صدر کے اطلاعاتی  امور کے  ڈائریکٹر فخر الدین آلتون  اور صدر کے ترجمان ابراہیم قالن  پر مشتمل وفد نے دارالحکومت طرابلس کا  ایک روزہ  سرکاری دورہ کیا۔

لیبیا کی صدارتی کونسل کے چیئرمین محمد المنفی، وزیر اعظم عبدالحمید دیبے، وزیر خارجہ نیکلا مینگوش اور لیبیا کی ریاستی سپریم کونسل کے صدر خالد المشری کے ساتھ مذاکرات  منعقد ہونے کے بعد  لیبیا کی طرف سے ہائیڈرو کاربن کے  پروٹوکول اور  مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کیے گئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے