ترکیہ کو لیبیا کے ساتھ طے پانے والے مفاہمت کی یادداشت پر یونان اور یورپی یونین (EU) کے ردعمل کی کوئی پرواہ نہیں ہے۔
وزارت خارجہ کے ترجمان تانجو بلگیچ نے کہا ہے کہ یونان اور یورپی یونین کے ترجمان کی طرف سے ترکیہ اور لیبیا کی قومی اتحاد کی حکومت کے درمیان کل ہائیڈرو کاربن ، زمین اور سمندر پر دو طرفہ سائنسی، تکنیکی، قانونی، انتظامی اور تجارتی تعاون سے متعلق مفاہمت کی یادداشت کے بارے میں بیانات، ترکیہ کے لیے کوئی اہمیت نہیں رکھتے ہیں۔
بلگیچ نے ترکی اور لیبیا کی قومی اتحاد کی حکومت کے درمیان کل دستخط کیے گئے مفاہمت کی یادداشت کے حوالے سے یونان اور یورپی یونین کے ترجمان کے بیانات کے حوالے سے سوال کا تحریری جواب دیتے ہوئے کہا کہ دو خودمختار ریاستوں کے درمیان تعاون کے اس معاہدے پر اعتراض کرنا بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ (UN) کے بنیادی اصولوں کے خلاف ہے۔
انہوں نے کہا کہ یونان اپنے زیادہ سے زیادہ سمندری دائرہ اختیار کے مطالبات اور اس تناظر میں حاصل کردہ اجازت دراصل صرف ترکیہ ہی کے نہیں بلکہ لیبیا کے بھی جائز حقوق غصب کرنے کی کوشش ہے۔ انہوں نے کہا کہ ترکیہ اور لیبیا کے تعلقات کی مزید ت فروغ دینے سے روکنے کی کوششیں نتیجہ خیز نہیں ہوں گی۔
بلگیچ کہا کہ یونان کے زیادہ سے زیادہ مطالبات کے لیے یورپی یونین کی حمایت اور اس کا موقف کا مقصد بین الاقوامی عدالتی چارہ کار کی تلاش میں رکاوٹ ڈالتا ہے جو بین الاقوامی قوانین کی سراسر خلاف ورزی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم یورپی یونین اور یورپی یونین کے رکن ممالک دونوں کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ اپنی سرحدوں اور اختیارات سے تجاوز نہ کریں، اور بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کے اصولوں کے مطابق ریاستوں کی خودمختاری اور مساوات کا احترام کریں۔
