ترکیہ نے یمن 2 اپریل کو ہونے والی 6 ماہ کی جنگ بندی ختم ہو نے پر یمن کے پرامن حل پر زور دیا ہے ۔
وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں ہم یمن میں فریقین سے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں اور قائم کردہ بین الاقوامی پیرامیٹرز کی بنیاد پر جنگ بندی کے دوبارہ نفاذ کے لیے کوشش کرنے، اقوام متحدہ کی زیرقیادت مذاکرات کی تعمیری حمایت کرنے، اور بات چیت کے ذریعے اور آئینی جواز کے دائرے میں رہتے ہوئے مسئلے کا پرامن حل تلاش کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔
بیان میں کہا گیا کہ ترکی اس دائرہ کار میں اقوام متحدہ کی حل کی کوششوں کی حمایت جاری رکھے گا۔
