ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ترکیہ کی صومالیہ کے دہشت گردی کے حملے کی شدید مذمت

ترکیہ نے صومالیہ کے شہر بلدیونہ  میں ہونے والے دہشت گردانہ حملوں کی مذمت کی ہے۔

وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں گزشتہ روز صومالیہ کے شہر بلدیونہ  میں ہونے والے دہشت گردانہ حملوں میں علاقائی حکومت کے اہلکاروں اور عام شہریوں سمیت متعدد افراد کے  اپنی جانوں سے ہاتھ دھو ب بیٹھنے اور زخمی  ہونے  پر اپنے گہر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم ان گھناؤنے دہشت گردانہ حملوں کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، خدا اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھنے والے افراد کی مغفرت کرے  اور ان کے لواحقین، عزیز  و اقارب برادر حکومت اور صومالیہ کے لوگوں کو صبر عطا فرمائے۔

اطلاع  کے مطابق  صومالیہ میں بموں سے بھری گاڑیوں سے کیے گئے تین خودکش حملوں میں 12 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں