صدر رجب طیب ایردوان نے کہا کہ وہ نوجوانوں کے ساتھ مل کر ترکیہ کی صدی تعمیر کریں گے ۔
صدر ایردوان نےان خیالات کا اظہار "نوجوانوں اور مقامی حکومتوں” کے نام سے فیسٹیول کے پروگرام سے خطاب کی کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہا کہ کیپٹل سٹی گارڈن 5 روز تک 300 ایونٹس کی میزبانی کرے گا، ایردوان نے کہا کہ وزارتِ نوجوانان اور کھیل بہت سی سرمایہ کاری، کام اور خدمات شروع کرے گی جو نوجوانوں کی زندگیوں کو آسان بنائیں گی اور ان کی ضروریات کو پورا کریں گی۔
انہوں نے کہا کہ انہوں نے ووٹ ڈالنے کی عمر کو کم کرتے ہوئے 18 سال تک کرنا ان کا نوجوانوں پر اپنا اعتماد کا اظہار ہے۔
ہمارے نوجوان نہ صرف سیاست اور تجارت میں بلکہ دفاعی صنعت میں بھی اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ TEKNOFEST کا نوجوان اگے بڑھتا ہی چلا جا رہا ہے۔ ہمیں آپ کے غیر محدود خود اعتمادی پر فخر ہے۔ ہم آپ کے ساتھ مل کر ترکی کی صدی تعمیر کریں گے۔
انہوں نے زور دے کر کہا کہ ماضی میں ملک عدم استحکام، دہشت گردی سے نبرد آزما تھا اور چھوٹی عمر میں زندگی تاریک تھی لیکن اب وہ تاریک دن ماضی کا حصہ بن چکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کا تعلق چاہے کسی بھی نسل، مسلک، فرقے یا سیاسی نقطہ نظر سے ہو ہم کسی کو بھی کھونا نہیں چاہیں گے۔
