ایران نے خلیج بصرہ میں ایک آئل ٹینکر پر غیر قانونی ایندھن لے جانے کے جواز میں قبضہ کر لیا ہے۔
ملکی نیم سرکاری خبر رساں ایجنسی تسنیم کے مطابق، خلیج بصرہ میں غیر قانونی ایندھن کے حامل ایک آئل ٹینکر پر چھاپہ مارا گیا جس پر موجود ڈھائی لاکھ لیٹر پٹرول کو قبضے میں لیتے ہوئے ایک شخص کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ بعض اسمگلر ایرانی ایندھن کو غیر قانونی طریقوں سے بیرونی ممالک میں فروخت کرتے ہیں۔
