English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ترکیہ روس اور یوکرین کے درمیان دیرپا امن کے لیے کوششیں جاری  رکھے گا : اسپیکر مصطفیٰ شَن توپ

القمر

ترکیہ کی  قومی اسمبلی  کے اسپیکر مصطفیٰ شَن توپ  نے کہا ہے کہ  ترکیہ  روس اور یوکرین کے درمیان دیرپا امن کے لیے کوششیں جاری  رکھے گا ۔

مصطفیٰ شَن توپ  نے ان خیالات کا اظہار   انڈونیشیا میں جی 20 پارلیمانی اسپیکرز اجلاس میں شرکت کے لیے  موجود  یوکرینی  پارلیمنٹ کی نائب صدر اولینا کونڈراتیوک  سے ملاقات کرتے ہوئے کیا۔

مصطفیٰ شَن توپ   نے یوکرینی پارلیمنٹ کی ڈپٹی اسپیکر  کو   روس کے یوکرین کے کچھ علاقوں کو الحاق کرنے کے فیصلے کو ناقابل قبول  قرار دیتے ہوئے  اپنے خدشات سے آگاہ کیا۔

مصطفیٰ شَن توپ   نے کہا کہ  24 فروری سے جنگ  میں   اس صورتحال نے روس اور یوکرین کے درمیان امن کی کوششوں کو مشکل بنا دیا ہے۔

ترکیہ کی  قومی اسمبلی  کے اسپیکر مصطفیٰ شَن توپ  نے اس سمت میں اقدامات جاری رکھنے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے  کہا کہ   اس دوران  اناج کا بحران ترکیہ کی کوششوں سے حل  کرلیا گیا ہے۔

مصطفیٰ شَن توپ  نے کہا کہ وہ روس اور یوکرین کے درمیان دیرپا امن کے لیے کوششیں جاری رکھیں گے۔

یوکرینی پارلیمنٹ کی ڈپٹی سپیکر اولینا کونڈراتیوک نے بہت سے شعبوں میں خاص طور پر قیدیوں کے تبادلے میں ترکیہ کی حمایت پر شکریہ ادا کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے