چیکیہ کے وزیر اعظم پیٹر فیالا نے کہا کہ ترکیہ ہجرت کے بحران میں کلیدی ملک کی حیثیت رکھتا ہے۔
پیٹر فیالا نے ان خیالات کا اظہار اپنے ملک کے دارالحکومت پراگ میں منعقدہ یورپی پولیٹیکل کمیونٹی سمٹ کے بعد فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون اور مالڈووا کے صدر مایا سانڈو کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
فیالا نے پریس کانفرنس میں یورپ کے لیے امیگریشن بحران کا ذکر کیا۔ انہوں نے سربراہی اجلاس میں شرکت کرنے والے صدر رجب طیب ایردوان کے ساتھ امیگریشن سمیت متعدد امور پر تبادلہ خیال کیا۔
انہوں نے کہا کہ "ترکیہ ہجرت کے موضوع پر کلیدی ملک کی حیثیت رکھتا ہے۔
انہوں نے 24 فروری سے جاری روس یوکرائن جنگ میں ترکیہ کے کردار کی بھی تعریف کی اور کہا کہ جنگی قیدیوں کے تبادلے اور یوکرین کو اناج کی مصنوعات کی برآمد میں اس کا کردار بہت اہم ہے
چیکیہ کے وزیر اعظم نے کہا کہ ترکیہ نے روس اور یوکرین کے درمیان مذاکرات میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
