English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

شمالی عراق اور شام میں ترک فوج کی عسکری کاروائیاں

القمر

شمالی شام  کے چشمہ امن اور شاخ زیتون  آپریشنز علاقوں میں  اشتعال انگیز   فائرنگ کرنے والی  علیحدگی پسند  دہشت گرد تنظیم  پی کےکے / وائے پی جی  کے 6 دہشت گردوں کو غیر فعال بنا دیا گیا ہے۔

وزارت دفاع  نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ” ہمارے  بہادر فوجی  دہشت گردوں کی اشتعال انگیز  چھیڑا خانی اور حملوں کی کوشش کا منہ توڑ جواب دے رہے  ہیں۔ شمالی شام  کے چشمہ امن اور شاخ زیتون  آپریشنز علاقوں میں  عوام کو  ہراساں کرنے والے 6 دہشت گردوں کو غیر فعال بنا دیا ہے۔

دوسری جانب قومی خفیہ سروس   کے  ایک آپریشن میں  عراق میں بھی   دہشت گرد تنظیم   پی کے کے کے 6 کارندوں کو بے اثر کر دیا گیا ہے۔

سیکورٹی ذرائع سے موصول ہونے والی معلومات کے مطابق، قومی خفیہ سروس کی جانب سے شمالی عراق میں علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK/KCK کے ارکان کے خلاف دو الگ الگ آپریشن کیے گئے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے