ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

نیب نے بی آر ٹی منصوبے میں خورد برد کی تحقیقات شروع کردیں

 پشاور: قومی احتساب بیورو (نیب) نے پشاور کے سب سے بڑے ٹرانسپورٹ منصوبے بی آر ٹی میں مبینہ بے ضابطگیوں کی تحقیقات کا آغاز کرتے ہوئے سابق ڈائیریکٹر جنرل پشاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی سلیم وٹو کو طلب کر لیا گیا۔

نیب نے تفتیش اور تحقیقات کے سلسلے میں  سلیم وٹو کو 17 اکتوبر کو طلب کیا ہے، جن سے پراجیکٹ میں مبینہ کرپشن کے حوالے سے تحقیقات کی جائیں گی۔

نیب کی جانب سے بھیجے گئے نوٹس میں بتایا گیا ہے کہ سلیم وٹو ڈی جی پی ڈی اے رہے اور اسکے علاوہ بی آر ٹی پراجیکٹ کی ٹیکنیکل ایویلئیویشن کمیٹی کے کے چئیرمین بھی رہے۔

اعلامیے میں لکھا گیا ہے کہ بطور چیئرمین ٹیکنیکل اینڈ ایوالیشن کمیٹی پراجیکٹ سے متعلق کئی اہم معاہدے بھی کئے۔ سابق ڈی جی پی ڈی اے کو 17 اکتوبر دن گیارہ بجے پشاور دفتر میں بذات خود حاضر ہونا ہوگا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین نور عالم خان نے نیب پر زور دیا تھا کہ وہ بی آر ٹی منصوبے میں ہونے والی مالی بے ضابطگیوں کی تحقیقات شروع کریں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں