English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

تنزانیہ کے سرحدی علاقوں میں ایبولا   وبا کے برخلاف حفاظتی تدابیر

القمر

تنزانیہ کے سرحدی علاقوں میں ایبولا   وبا کی بنا پر تدابیر اختیار  کر لی گئی ہیں۔

مقامی  پریس میں شائع خبروں کے مطابق  وزارت ِ صحت    نے ایبولا کے  برخلاف ملک  کی یوگنڈا سے متصل سرحدوں پر   حفاظتی  تدابیر اختیار کی ہیں۔

یوگنڈا میں ایبولا وائرس کی وجہ سے جان کی بازی ہارنے والوں کی تعداد میں اضافے کی وجہ سے اٹھائے گئے اقدامات کے ایک حصے کے طور پر، اس ملک سے تنزانیہ میں داخل ہونے والے مسافروں کی صحت کی جانچ کی جا رہی ہے۔

8 سرحدی علاقوں میں  مقیم  تنزانیوں کو  حفظان ِصحت حکام نے ایبولا کے بارے میں آگاہی کرائی ہے اور  ان علاقوں میں قرنطینہ مراکز بھی قائم کیے گئے ہیں۔

وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق اب تک ملک میں داخل ہونے والے 6 ہزار مسافروں کی صحت کی جانچ کی جا چکی ہے۔

باور رہے کہ  کینیا اور روانڈا کی سرحدوں پر اقدامات بڑھائے جانے کا اعلان کیا گیا تھا۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے