ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ہماری حکومت نے وہ کام کیے جو امیر ترین ممالک بھی نہیں کرسکے، عمران خان

ڈیرہ اسماعیل خان: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اعلان کیا ہے کہ ہماری حکومت نے پاکستان میں وہ کام کیے جو امیر ترین ممالک بھی نہیں کرسکے۔

ڈیرہ اسماعیل خان میں سیلاب متاثرین کی امداد کے حوالے سے منعقد کی جانے والی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ دوبارہ موقع ملا تو دوبارہ عوام کی خدمات کریں گے، ہم نے عزت نفس مجروح کیے بغیر عوام کی خدمت کی۔

اُن کا کہنا تھا کہ ہم ملک کو فلاحی ریاست بنانے کا فیصلہ کیا اور پاکستان میں وہ کام کیے جو امیر ترین ممالک بھی نہیں کرسکے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ پنجاب اور خیبرپختونخواہ میں صحت کارڈ بڑا اقدام ہے، سیاست عبادت سمجھ کر کررہے ہیں اگر اللہ نے موقع دیا تو دوبارہ اقتدار میں آکر عوام کیلیے اقدامات کریں گے۔

انہوں نے اعلان کیا کہ پنجاب میں عوام کو تیس فیصد کم قیمت پر اشیائے خوردونوش فراہم کی جائیں گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں