نائجیریا کی انامبرا ریاست میں کشتی الٹنے کے نتیجے میں 10 افراد جان کی بازی ہار گئے اور 60 افراد لاپتہ ہوگئے۔
ابتدائی طبی امداد اور پولیس کی متعدد ٹیمیں جائے وقوعہ پر روانہ کردی گئیں۔
نیشنل ایمرجنسی مینجمنٹ ایجنسی کے ریجنل کوآرڈینیٹر تھک مین تنیمو نے بتایا کہ کشتی شدید بارش کے باعث الٹ گئی ، کشتی میں 85 مسافر سوار تھے۔
علاقے میں تلاش اور بچاؤ کی کوششیں جاری ہیں۔
