علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK/YPG کے دو دہشت گرد، جو شمالی شام میں فرات شیلڈ کے علاقے پر حملہ کرنے کی تیاری کر رہے تھے، کو غیر فعال کردیا گیا ہے۔
وزارت دفاع کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ فرات شیلڈ کے علاقے پر حملہ کرنے کی تیاری کرنے والے PKK/YPG کے دو دہشت گردوں کو غیر فعال کر دیا گیا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ آخری دہشت گرد کو غیر فعال کرنے تک ہماری جدوجہد عزم اور حوصلے کے ساتھ جاری رہے گی۔
