English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

روس کا مواخذہ ضروری ہے:جرمنی و امریکہ

القمر

ماسکو کی جانب سے یوکرین کے چار علاقوں کے  الحاق کے اعلان پر رد عمل دیتے ہوئے گزشتہ روز امریکی صدر بائیڈن اور جرمن چانسلر اولاف شولز نے کہا ہے کہ یوکرینی علاقے کے الحاق کے بعد روس کا مواخذہ ضروری ہے۔

 جرمن حکومت کے ترجمان  اسٹیفن ہبسٹرائٹ کے مطابق،دونوں رہنماؤں نے یوکرین کو ہتھیاروں کی فراہمی جاری رکھنے اور عالمی بحران کے حل کے لیے پائیدار توانائی کے حصول پر زور دینے پر بھی اتفاق کیا۔

 بات چیت میں امریکی صدر نے کہا کہ روس کا یوکرین کے چار علاقوں کو ضم کرنے کا اعلان دھوکہ دہی ہے۔

انہوں نے کہا یہ اعلان کرکے ماسکو نے عالمی قوانین کی خلاف ورزی کی ہے۔

بائیڈن نے کہا امریکہ روس کی جانب سے خودمختار یوکرینی علاقے کو ضم کرنے کی دھوکہ دہی کی کوشش کی مذمت کرتا ہے

روس اقوام متحدہ کے قوانین کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کر رہا ہے، ماسکو جہاں کہیں بھی پرامن ممالک موجود ہیں ان کی بھی توہین کا مرتکب ہو رہا ہے۔

بائیڈن نے مزید کہا کہ امریکہ ہمیشہ یوکرین کی بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ سرحدوں کا احترام کرے گا اور ہم یوکرین کی فوجی اور سفارتی طاقت کو مضبوط بناتے ہوئے اپنی سرزمین کو دوبارہ حاصل کرنے کی اس کی کوششوں کی حمایت کرتے رہیں گے۔

بائیڈن نے کہا کہ یوکرین کو 1.1 ارب ڈالر کی اضافی  دفاعی  امداد بھی دی جا رہی ہے۔

واضح رہے کہ یوکرینی علاقوں کے الحاق کے اعلان کے رد عمل میں امریکہ نے روسی حکام اور روس کے دفاعی شعبے پر سخت پابندیوں کا اعلان بھی کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے