English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

میں نہیں سمجھتا کہ عمران خان کو سازش کے تحت ہٹایا گیا ہے، صدرِ پاکستان

القمر

صدرِپاکستان عارف علوی نے عمران خان کو وزارت عظمیٰ سے ہٹائے جانے سے متعلق ’’امریکی سازش‘‘ پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اس معاملے کی مکمل تحقیقات پر زور دیا ہے۔ 

ایک نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو میں صدر مملکت نے  بتایا کہ ’میں اس بات پر قائل ہوں کہ اس پر تحقیقات ہونی چاہیے لیکن اس بات پر متفق نہیں کہ سازش ہوئی ہے۔  انہوں نے عدالت عظمیٰ  سے درخواست کی ہے کہ واقعات شواہد کو بھی  بالائے طاق  رکھے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ جس طریقے سے عمران خان کو حکومت سے ہٹایا گیا اس پر وہ بہت زیادہ مایوس ہوئے اور اسی بنیاد پر انہوں نے اسمبلی میں نہ بیٹھنے کا فیصلہ کیا۔

اسمبلی سے مستعفی  ہونے کے  پارٹی فیصلے کے بارے میں  ایک دوسرے  سوال کے جواب میں  صدر عارف علوی نے کہا کہ اگر مجھ سے مشورہ کیا جاتا  تو میں مختلف مشورہ دے سکتا تھا۔

انہوں  نے  آرمی چیف کی تقرری متعلق سوال کے جواب میں کہا کہ آرمی چیف کا تقررآئینی  اصولوں کے  مطابق  ہونا چاہیے۔ اور  اس معاملے پر مشاورت  بھی ہونی چاہیے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے