روسی وزیر خارجہ سرگی لیوروف نے کہا ہے کہ صدر ایردوان اور روسی صدر پوتین قازقستان میں ملاقات کریں گے۔
لیوروف نے روسیا ون ٹی وی چینل سے گفتگو کے دوران ترکیہ کی طرف سے یوکرین کے ساتھ مذاکرات کی تجویز کے بارے میں کہا کہ ایردوان اور پوتین اس ہفتے آستانہ میں ملاقات کریں گے ۔
انہوں نے کہا کہ ماسکو ہر طرح کے مذاکرات کی تجویز کےلیے تیار ہے مگر پہلےاس سلسلے میں کوششوں کے پہلووں کا اجاگر کرنا ہوگا۔
لیوروف نے مزید کہا کہ اگر امریکی انتظامیہ صدر بائیڈن اور صدر پوتین کے درمیان بھی ملاقات کی تجویز پیش کی گئی تو اس پر بھی گور ہو سکتا ہے۔
