English Al Qamar Urdu جون 21, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ترکیہ ریڈیو ٹیلی ویژن کارپوریشن کی کارٹون پروڈکشن چھ عرب ممالک میں ریلیز

القمر

ترکیہ  ریڈیو اینڈ ٹیلی ویژن کارپوریشن (TRT) کی مشترکہ پروڈکشن "Tay” یعنی فول  جو کہ پیغمبر اسلام کے ہجرت کے سفر کے بارے میں ہے، 20 اکتوبر کو 6 ممالک میں  دکھائی جائیگی۔

ٹی آر ٹی کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق، ٹی آر ٹی چائلڈ کے ماہر نفسیات، بچوں کی نشوونما کے ماہرین اور مواد کے ایڈیٹرز کے تعاون سے تیار کی گئی یہ فلم سعودی عرب، قطر، متحدہ عرب امارات، بحرین، عمان اور کویت میں ناظرین  کے لیے پیش کی جائیگی۔

یہ پروڈکشن، جو مشرق وسطیٰ میں ریلیز ہونے والی پہلی ترک  کارٹون  فلم ہوگی، ترکی میں ریلیز کے تیسرے ہفتے  تک  اسے  تین لاکھ  سے زائد افراد نے دیکھا۔

تھری ڈی  اینی میشن   کا مقصد خاص طور پر اسکول جانے والے بچوں میں قربانی، امید اور محبت جیسے تصورات کو تقویت دینا ہے، ، اور عشق رسول کو ابھارنا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے