English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

صدر پوتن کا حساب کتاب غلط ہے: بائیڈن

القمر

امریکہ کے صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ مجھے نہیں یقین کہ روس کے صدر ولادی میر پوتن  جوہری اسلحہ استعمال کریں گے۔

سی این این ٹیلی ویژن کے اینکر جیک ٹیپرکے لئے انٹرویو میں  بائڈن کو، روس کے معاملے میں "جوہری قیامت” کے الفاظ پر مبنی، سابقہ بیان کی یاد دہانی کروائی گئی ۔

سابقہ بیان کے حوالے سے ٹیپر نے سوال کیا کہ ” کیا آپ کو حقیقتاً  یقین ہے کہ پوتن جوہری اسلحہ استعمال کریں گے؟”

جواب میں بائیڈن نے اپنے سابقہ بیان سے بالکل مختلف طرزِ فکر کا اظہار کیا اور  کہا ہے کہ "میں نہیں سمجھتا کہ پوتن ایسا کریں گے لیکن دنیا کی بڑی ترین جوہری طاقت کے مالک ایک عالمی لیڈر  کی طرف سے  یوکرین میں جوہری اسلحے کے استعمال کے امکان سے متعلق بیان کو غیر ذمہ دارانہ خیال کرتا ہوں”۔

بائیڈن نے جوہری اسلحے کے استعمال کی صورت میں ایک عالمی جنگ کی وارننگ دی اور کہا ہے کہ یوکرین میں جوہری اسلحے کا استعمال "ناپسندیدہ” نتائج پیدا کر سکتا ہے۔

تاہم ٹیپر کے اس سوال کے جواب میں صدر بائیڈن نے خاموشی اختیار کی کہ "روس کے جوہری اسلحہ استعمال کرنے کی صورت میں نیٹو اور پینٹاگون کا جواب کیا ہو گا” ۔

اس سوال کے جواب میں کہ” آیا  یوکرین کے معاملے میں صدر پوتن نے استدلالی روّیہ اختیار کیا ہے یا نہیں” صدر بائیڈن نے کہا ہے کہ میں نہیں سمجھتا کہ پوتن غیر استدلالی ہیں صرف اتنا ہے کہ ان کا حساب کتاب غلط ہے”۔

بائیڈن سے پوچھا گیا کہ آئندہ ماہ متوقع جی20 سربراہی اجلاس میں وہ پوتن سے ملاقات کریں گے یا نہیں؟ جواب میں انہوں نے کہا ہے کہ "فی الوقت پوتن کے ساتھ ملاقات کے لئے کوئی وجہ موجود نہیں ہے”۔

پیٹرول برآمد کنندگان ممالک  کی تنظیم ‘اوپیک’  اور ‘اوپیک پلس’ گروپ  کی طرف سے  ماہِ نومبر سے پیٹرول کی پیداوار  میں 2 ملین بیرل کمی کے فیصلے پر بات کرتے ہوئے صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ "سعودی عرب کے روس کے ساتھ کئے گئے اقدامات بلا نتیجہ نہیں رہیں گے”۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے