یورپی یونین کمیشن کی توسیعی امور کمیٹی کے رکن اولیور ورہیلے نے کہا ہے کہ ترکیہ نہ صرف یورپی انرجی کی سکیورٹی کے حوالے سے ایک قابل بھروسہ ٹرانزٹ ملک ہے بلکہ یورپی یونین کا ایک اہم ساجھے دار بھی ہے۔
ورہیلے نے یورپی پارلیمنٹ میں کمیشن 2022 توسیعی رپورٹ پیش کی۔
رپورٹ میں انہوں نے ترکیہ سے متعلقہ حصے میں کہا ہے کہ موجودہ جیوپولیٹک مشکلات نے انرجی یا پھر خوراک جیسے موضوعات میں یورپی یونین اور ترکیہ کے درمیان مشترکہ کاروائیوں کو پہلے سے کہیں زیادہ ضروری بنا دیا ہے۔
ورہیلے نے کہا ہے کہ "ماہِ جولائی میں طے پانے والے اناج سمجھوتوں میں ترکیہ نے روس اور یوکرین کے درمیان براہ راست مذاکرات کی ثالثی میں کلیدی کردار ادا کیا ہے۔ ترکیہ، یورپ کی انرجی سکیورٹی کے لئے ایک اہم اور قابل بھروسہ ٹرانزٹ ملک کی حیثیت بھی برقرار رکھے ہوئے ہے”۔
انہوں نے کہا ہے کہ یورپی یونین اور ترکیہ کے درمیان’ مہاجرت سمجھوتے’ کامیابی کے ساتھ جاری ہیں ۔ ہم ترکیہ کی، شام اور دیگر ممالک سے آنے والے 4 ملین سے زائد مہاجرین کی میزبانی سے متعلقہ کوششوں کو بھی سراہتے ہیں۔
ورہیلے نے کہا ہے کہ ترکی یورپی یونین کا ایک کلیدی ساجھے دار بھی ہے۔ گذشتہ سال ماحولیات، انسدادِ دہشت گردی ، انرجی، خوراک، نقل مکانی، عوامی صحت، علاقائی تجارت اور رسل و رسائل جیسے بنیادی مفادات کے شعبوں میں ترکیہ کے ساتھ ڈائیلاگ اور تعاون جاری رکھا گیا ہے۔
