English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ترکیہ: 53 غیر قانونی نقل مکانوں کو ڈوبنے سے بچا لیا گیا

القمر

ترکیہ کے ضلع مُولا کی تحصیل بودرم کے کھُلے سمندر میں بادبانی کشتی میں سوار 53 غیر قانونی نقل مکانوں کو ڈوبنے سے بچا لیا گیا ہے۔

ترکیہ کوسٹ گارڈ کمانڈ آفس کے جاری کردہ بیان کے مطابق  بودرم کے کھُلے سمندر میں بادبانی کشتی میں غیر قانونی نقل مکانوں کی موجودگی کی اطلاع ملنے پر کوسٹ گارڈ بحری جہاز کو علاقے کی طرف روانہ کیا گیا۔

کوسٹ گارڈ ٹیموں نے بروقت کاروائی کر کے یونانی عناصر کی طرف سے ترکیہ کی بحری حدود کی طرف دھکیلے گئے 53 غیر قانونی نقل مکانوں کو ڈوبنے سے بچا لیا ہے۔

نقل مکانوں کو خشکی پر پہنچا کر ضروری کاروائیوں کے بعد ضلعی ڈائریکٹریٹ برائے امورِ مہاجرین  کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے