English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

فرانس: ہم یوکرینیوں کو خفیہ خبر رسانی کی سہولت دے رہے ہیں

القمر

فرانس کے صدر امانوئیل ماکرون نے کہا ہے کہ ہم نے یوکرینیوں کو خبر رسانی کی سہولت دی ہے تاکہ وہ اپنی حفاظت کر سکیں۔

امانوئیل ماکرون نے فرانس 2 چینل کے پروگرام میں شرکت کی اور کہا ہے کہ 24 فروری سے روس کی طرف سے یوکرین کے خلاف جاری جنگ نے پوری عوام اور برّاعظم کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ حالیہ دنوں میں روس کا ہدف  یوکرین کی مزاحمت کو توڑنا ہے۔ صدر ولادی میر پوتن کو جنگ ختم کر کے مذاکراتی میز پر آنا چاہیے ۔

ماکرون نے کہا ہے کہ "ہم عالمی جنگ نہیں چاہتے۔ ہم، جنگ میں شامل ہوئے بغیر یوکرین کی مدد کر رہے ہیں”۔

انہوں نے کہا ہے کہ فرانس ،یوکرین۔روس جنگ کے آغاز سے لے کر حالِ حاضر تک، یوکرین کو 18 سیزر ہووٹزر بھیج چکا ہے اور مزید 6 عدد بھیجنے کے لئے کوششیں کر رہا ہے۔ آئندہ ہفتے ہم راڈار اور اینٹی ائیر کرافٹ میزائل یوکرین بھیجیں گے۔

صدر امانوئیل ماکرون نے یورپ کے مشرقی ممالک  میں اپنی فوجی موجودگی کی یاد دہانی کروائی اور کہا ہے کہ "جنگ کے پہلے دن سے ہی ہم نے رومانیہ میں فوجی اور فوجی سامان متعین کر رکھا ہے۔ اور یوکرینیوں کو اپنی حفاظت کے لئے خبر رسانی کی سہولت دے رہے ہیں لیکن اس بارے میں زیادہ   بات کرنے سے پرہیز بہتر ہو گا”۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے