English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سابق امریکی صدر ٹرمپ کو تحقیقاتی کمیٹی کے سامنے بیان دینے کا پابند بنا دیا گیا

القمر

6 جنوری کے واقعات کی تحقیقات کرنے والی امریکی ایوان نمائندگان کی کمیٹی نے واشنگٹن میں ہونے والی سماعت کے دوران سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پیشی کے حکم کی قرارداد منظور کر لی ہے۔

کمیٹی کی 6 جنوری کی آخری سماعت پر ڈونلڈ ٹرمپ کے پیش ہونے کی قرارداد پر  رائے دہی  کی گئی جس کے بعد قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی گئی۔

کمیٹی  کے صدر بینی تھامپسن نے کہا کہ  سماعت کے بعد کمیٹی اس نتیجے پر پہنچی کہ ٹرمپ کو انتخابات ہارنے کا علم تھا، ٹرمپ نے جان بوجھ کر کیپیٹل ہل پر حملہ کروایا،جبکہ انہوں نے کیپٹل ہل پر حملہ روکنے میں عدم دلچسپی کا مظاہرہ کیا۔

کمیٹی کی جانب سے ٹرمپ کے خلاف مجرمانہ کارروائی کا کیس بنانے کی سفارش کا بھی امکان ہے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے