ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سابق چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ نامعلوم افراد کی فائرنگ سے شہید

کوئٹہ: سابق چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ محمد نور مسکانزئی خاران میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے شہید ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈی آئی جی رخشان ڈویژن نذیر کرد نے بتایا کہ سابق چیف جسٹس پر مسجد میں عشاء کے نماز کے دوران فائرنگ کی گئی۔

فائرنگ کے نتیجے میں بلوچستان ہائی کورٹ کے سابق چیف جسٹس زخمی ہوئے جس پر انہیں اسپتال منتقل کیا گیا تو وہ دوران علاج جانبر نہ ہوسکے۔

نور مسکان زئی دسمبر 2014 سے اگست 2018 تک چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ رہے اور وہ  فیڈرل شریعت کورٹ کے سابق چیف جسٹس بھی رہے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں