English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کیا آپ جانتے ہیں۔10

القمر

کیا آپ کو معلوم ہے کہ اتاترک پر ہزاروں کی تعداد میں کتابیں لکھی جا چُکی ہیں؟

 

مصطفیٰ کمال اتا ترک ایک ایسے عظیم رہنما ہیں کہ جنہوں نے صرف ترکیہ پر ہی نہیں پوری دنیا پر اہم اثرات چھوڑے۔ دنیا کے متعدد ممالک نے انہیں مثال بنا کر اپنا لائحہ عمل مرتب کیا اور بہت سے محققین و مصّنفین  نے ان کی سوانح حیات پر کتابیں لکھیں۔ ترکوں کی قومی جنگِ آزادی اور اتا ترک کے بارے میں دنیا بھر میں سینکڑوں کتابیں  اور ہزاروں مقالے شائع کئے جا چُکے ہیں۔

 

اپنی ذات سے منسوب ایک عصری نظامِ فکر کے ساتھ اتاترک نے عالمی تاریخ پر گہرے  اثرات مرتب کئے۔ اس نظامِ فکر پر انگریزی، فرانسیسی اور جرمن سمیت متعدد زبانوں میں کتابیں   دیکھی جا سکتی ہیں۔ اتاترک پر مصّنفہ کتابوں میں سرفہرست کتاب برطانوی مصّنف لارڈ کنروس کی "اتاترک: ایک ملت کی نشاۃ ثانیہ” نامی کتاب ہے۔ لارڈ کنروس نے یہ کتاب   پانچ سال کی تحقیق کے بعد لکھی۔ کتاب میں  مصطفیٰ کمال اتاترک کے قائم کردہ جمہوریہ ترکیہ  کے پلیٹ فورم پر ترک ملت  کی نشاۃ ثانیہ کو  بیان کرنے کے ساتھ ساتھ اتاترک کی بے مثال شخصیت  کا بھی نقشہ کھینچا گیا ہے۔

 

اتاترک کی سوانح حیات پر ایک اور جامع تصنیف بھی ایک انگریز محقق و مصّنف ‘انڈریو مینگو’ کی "اتاترک: جدید ترکیہ کی پیدائش”  نامی کتاب ہے۔ سادہ اور قابلِ فہم اسلوب کی حامل اس کتاب میں مکمل طور پر مقصدی نقطہ نگاہ کے ساتھ متعدد تاریخی واقعات کو نہایت خوش اسلوبی سےبیان کیا گیا ہے۔ یہ کتاب اتاترک کو صرف ان کی  قائد  انہ خصوصیات  کے حوالے سے  ہی نہیں بلکہ اپنے قریبی حلقے اور انسانی تعلقات کے حوالے سے بھی پہچاننے کا موقع فراہم کرتی ہے۔ یہ کتاب پہلی دفعہ 1963 میں شائع ہوئی اور اسے بین الاقوامی سطح پر تاریخ دانوں  کی طرف سے بڑے پیمانے پر سراہا گیا۔ کتاب ابھی تک اتاترک کی سب سے زیادہ فروخت ہونے والی سوانح حیاتوں میں سے ایک ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے