ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

نائیجیریا: نسلی گروہوں کے درمیان خون ریزتصادم،8 افراد ہلاک

نائیجیریا کے صوبہ ریورز میں دو نسلی گروہوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں آٹھ افراد ہلاک ہو گئے۔

 صوبائی پولیس کی افسر برائے تعلقات عامہ گریس آئرنگ کوکو نے بتایا ہے کہ   آہودا شہر میں  ایزے اور آہودا نسلی گروہوں کے درمیان پر تشدد تصادم ہوا ہے۔

اس تصادم میں اب تک آٹھ افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو چکے ہیں۔

 آئرنگ کوکو نے بتایا کہ علاقے میں حفاظتی اہلکار تعینات کر دیئے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ ملک کے جنوبی صوبوں میں مختلف نسلی گروہوں کے درمیان قدرتی وسائل کی تقسیم پر جھڑپیں ہوتی رہتی ہیں۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں