پاک سر زمین پارٹی (پی ایس پی) کے چیئرمین سیدمصطفیٰ کمال نے کہا کہ اگر کوئی پارٹی کارکن نماز کی پابندی نہیں کرے گا وہ پارٹی کا حصہ نہیں رہے گا۔
چئیرمین پی ایس پی مصطفیٰ کمال نےتربیتی اجتماع میں شریک کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج سے یہ میری پارٹی کا فیصلہ ہے کہ اگر کوئی پاک سر زمین پارٹی کا کوئی ذمہ دار کارکن رہنا اور بننا چاہتا ہے تو خواہ وہ شیعا، سنی، مالکی، بریلوی کسی بھی مسلک کاہے۔وہ اگر اپنے اپنے طریقے سے پانچ وقت کی نماز نہیں پڑھ سکتا تو وہ پارٹی کا حصہ نہیں رہ سکتا۔ یہ آج سے پابندی ہے۔
مصطفیٰ کمال نے اپنی جذبات سے بھرپور تقریر کرتے ہوئے پارٹی کارکنان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ مجھے کیا شوق ہے کہ میرے ساتھیو مجھے تمہاری بات پر یقین نہیں ہے ، تم میں سے زیادہ تر میری بات نہ ماننے والے لوگوں میں ہیں۔ اگر ہوتے تو میری بات مانتے۔
انہوں نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ میں ایسا کیوں کہہ رہا ہوں مجھے کوئی شوق نہیں۔ اگر تم میں سے کوئی بھی چاہے وہ شیعا، سنی، مالکی، بریلوی کسی بھی مسلک کاہے- وہ اگر اپنے اپنے طریقے سے پانچ وقت کی نماز نہیں پڑھتا وہ پاک سر زمین پارٹی کا حصہ نہیں رہ سکتا۔ یہ آج سے کارکنان اس فیصلے کے پابند ہیں۔
چیئرمین پی ایس پی کا کہنا تھا کہ جتنے مجمعے سے میں نے یہ بات کی تھی ان کو میری بات ماننی چاہیئے تھی۔میں یہ بات کیوں کہہ رہا ہوں۔ مجھے رسوانہیں ہونا بلکہ کامیاب ہونا ہے۔ مجھے اپنی مجھے موت یاد ہے۔میں جب اپنے رب کے سامنے کھڑا ہوں تو مجھ سے سوال ہو گا کہ میں گھنٹوں تک اپنی تقریر سناتا تھا سالوں تک عوام میری تقلید کرتی تھی لیکن میرے حمایتی اور ساتھ رہنے والے اللہ رب العزت کی آواز پر پانچ وقت میری طرف پلٹ کر نہیں آتے تھے۔
انہوں نے مزید کہا سب کو زندگی، رزق، اولاد، گھر اور شفا دینے والی ذات اللہ پاک کی ہے اور جنت دوزخ بھی اسی کی ہے۔لیکن جب یہ سوال کیا جائے گا کہ میں نے ایک بار بھی اپنے ساتھ کھڑے ہونے والوں کو نہیں کہا کہ چلو رب بلا رہا ہے۔ میں کہاں جاوں گا کیا جواب دوں گا۔ میں نے جس نیت سے یہ تحریک، یہ کارواں شروع کیا ہے، میں پشیمانی کے بغیر سینہ تان کے اپنے رب سے کہنا چاہتا ہوں کہ میرے رب کہ میں نے یہ کام تیری رضا کے لئے کیا، تیرے تمام احکامات کو پرا کرتے ہوئے میں نے سیاست کی ہے۔ مجھے رب کی رضا اسی سیاست میں چاہیے۔
مصطفی کمال نے پارٹی میں شمولیت کے لئے نماز کی پابندی کو شرط اول قرار دیتے ہوئے کہا کہ اگر پاک سر زمین کا کوئی ذمہ دار کارکن رہنا چاہتا اور بننا چاہتا ہے تو اس کے لئے ایک ہی میرٹ یا شرط ہے، چاہے وہ شیعا ہے سنی، دیوبندی، بریلوی، مالکی، اہل حدیث جو بھی مسلمان ہو، وہ اگر اپنے اپنے طریقے سے پانچ وقت کی نماز نہیں پڑھ سکتا وہ پاک سر زمین پارٹی کا حصہ نہیں رہ سکتا،۔ذمہ دار کارکن نہیں ہے ایسا کارکن نہیں چاہیئے ۔ یہ آج سے پابندی ہے ۔ اللہ کی رضا کے بغیر جیت اورکامیابی نہیں مل سکتی۔
انہوں نے پارٹی کارکنان سے مزید کہا کہ اگر اس وقت موجود تمام مجمع اٹھ کر یہ کہے کہ یہ شرط قبول نہیں ہے تو اٹھو اور اپنے اپنے گھروں کو جاو۔ رتی برابر بھی پرواہ نہیں میرے دل میں بال برابر بھی کوئی ملال نہیں آئے گا۔
