English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پولینڈ: ہم نے یورپی یونین کے ساتھ بہت نیک نیتی کا مظاہرہ کیا ہے

القمر

پولینڈ کے صدر آنڈرے ڈوڈا نے کہا ہے کہ ہم نے یورپی یونین  کے ساتھ بہت نیک نیتی کا مظاہرہ کیا ہے۔

ڈوڈا نے پولینڈ کے ہفتہ وار جریدے شیچی کے لئے انٹرویو میں کہا ہے کہ ہم یورپی کمیشن کی تجاویز کا جواب نہیں دیں گے۔ پولینڈ کو، یورپی فنڈوں سے استفادے کے لئے ، یورپی یونین کے مطالبات پورے کرنا بند کر دینا چاہیے۔

ڈوڈا نے کہا ہے کہ "مجھے نہیں یقین کے مقابل فریق کے مطالبات پورے کرنے کا کوئی نتیجہ نکلے گا۔ میرے خیال میں پولینڈ بہت نیک نیتی کا مظاہرہ کر چُکا ہے”۔

انہوں نے پولینڈ کے، قبل ازیں پیش کردہ، تمام شرائط کو پورا  کرنے کا ذکر کیا اور کہا ہے کہ "جہاں تک میرے علم میں ہے وباء کے بعد بحالی فنڈ سے رقوم کے حصول کے لئے ہم نے تمام شرائط پوری کیں۔ ہمارا خرچہ پلان منظور ہو گیا  ہے اور ہم منظور شدہ قرضے کی ادائیگی کے منتظر ہیں”۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے