ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بلغاریہ: فوجی بیس پر لگی آگ ایمونیشن ڈپو کی طرف بڑھ رہی ہے

بلغاریہ کی ‘نووو سیلو ‘فوجی بیس کے فائرنگ رینج میں 5 نومبر کو لگنے والی آگ پر تاحال قابو نہیں پایا جا سکا۔

بلغاریہ وزارت دفاع کے جاری کردہ بیان کے مطابق 300 ڈیکار اراضی پر پھیلی آگ کو بجھانے کے لئے جاری کاروائیوں میں 2 فوجی ہیلی کاپٹر بھی شامل ہیں۔

بیان کے مطابق فائر بریگیڈ ٹیموں اور فوجی عملے کے اشتراک سے جاری کوششوں میں مشکلات کا سامنا ہو رہا ہے۔

آگ فائرنگ رینج  کے ایمونیشن ڈپو کی طرف بڑھ رہی ہے اور متاثرہ راستے میں کسی دھماکہ خیز مواد کی موجودگی کا احتمال آگ بجھانے کے کام میں مشکلات پیدا کر رہا ہے۔

واضح رہے کہ نووو سیلو فوجی بیس  1962 میں  اور 144 کلومیٹر علاقے میں قائم کی گئی ۔ بیس پر زیادہ  ترامریکی فوجیوں سمیت 2 ہزار 500 کے لگ بھگ فوجی باری باری تربیت حاصل کرتے ہیں۔

فائرنگ رینج  کو نیٹو میں شامل امریکی فوجی بھی استعمال کرتے ہیں۔ علاقے میں مقصد کو پوشیدہ رکھ کر کی گئی 5 نومبر کی مشقوں میں آگ لگ گئی تھی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں