سوشل میڈیا کمپنی ٹویٹر کے نئے مالک ایلون مسک نے کہا ہے کہ وہ فرضی اکاونٹس کو بند کردیں گے۔
مسک نے اپنی ٹویٹ میں بتایا کہ اگر پروفائل میں موجود پیروڈی اکاونٹس کی عبارت ظاہر نہ کی گئی تو اُن کی کمپنی فرضی اکاونٹس کو بند کرنے کی پابند ہوگی ۔
ایلون مسک نے کہا کہ ماضی میں ان اکاونٹس سے متعلق صارفین کو پیشگی مطلع کیا جاتا تھا مگر اب ایسا امکان نہیں ہوگا یہ نیا نظام، منظور شدہ اکاونٹس کے ذریعے وسعت پانے کی صورت میں معاشرے کی آواز کو مزید ابھارنے میں مدد دے گا کیونکہ ہمٹویٹرکو ایک عالمی معلوماتی و خبررسانی کا بہترین ذریعہ بنانا چاہتے ہیں۔
