سعودی وزارت دفاع نے اعلان کیا کہ اس کا ایف 15 ایس لڑاکا طیارہ تربیتی مشن کے دوران فنی خرابی کے باعث گر کر تباہ ہوگیا ، تاہم طیارے میں سوار عملہ کا جانی نقصان نہیں ہوا۔
وزارت کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل ترکی المالکی نے ایک بیان میں کہا کہ گزشتہ شب 6 نومبر کی رات 22 بج کر 52 منٹ پرسعودی شاہی فضائیہ کے ایف 15 ایس لڑاکا طیاروں میں سے ایک طیارہ تربیتی مشن کے دوران گر کر تباہ ہوگیا۔
طیارہ مشرقی صوبے میں شاہ عبدالعزیز فضائی اڈے کے تربیتی علاقے میں معمول کی تربیت پر محو پرواز تھا جہاں یہ حادثہ پیش آیا ۔
انہوں نے یہ بھی مزید کہا کہ دو افسروں پر مشتمل فضائی عملہ حفاظتی کرسیوں کا استعمال کرتے ہوئے زندہ بچ گیا۔
سعودی سرکاری پریس ایجنسی ایس پی اے کا کہنا ہےکہ انہوں نے زور دے کر کہا کہ حادثہ کے باعث کوئی ہلاکت یا کوئی شخص زخمی نہیں ہوا۔
المالکی نے کہا کہ ایک تحقیقاتی کمیٹی نے حادثے کی تفصیلات اور وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کردی ہیں۔
