English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

شمالی کوریا: میزائل تجربے، امریکہ کی اشتعالی کاروائیوں کے مقابل، دفاعی مقاصد کے تحت کئے گئے ہیں

القمر

شمالی کوریا نے کہاہے کہ ہم نے میزائل تجربے، امریکہ کی اشتعالی کاروائیوں کے مقابل، دفاعی مقاصد کے تحت کئے ہیں۔

چین گلوبل ٹیلی ویژن نیٹ ورک CGTN کے مطابق شمالی کوریا کے نائب وزیر خارجہ کِم سون گیونگ نے، اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گٹرس  کی طرف سے، شمالی کوریا کے میزائل تجربوں پر، تنقید کی مذمت کی ہے۔

کِم نے گٹرس کی تنقید کو "غیر منصفانہ اور متعصب” قرار دیا اور کہا ہے کہ میزائل تجربے امریکہ کی اشتعالی کاروائیوں کے مقابل اور دفاعی مقاصد کے تحت کئے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ گٹرس نے شمالی کوریا کے 4 نومبر کے میزائل تجربے کی مذمت کی اور کہا تھا کہ مزید اشتعالی کاروائیوں سے پرہیز کیا جانا چاہیے۔

کِم نے شمالی کوریا کی طرف سے  روس کو اسلحے کی فراہمی سے متعلقہ دعووں کی بھی تردید کی اور کہا ہے کہ "ہم مستقبل میں بھی ایسا کوئی منصوبہ نہیں رکھتے”۔

یاد رہے کہ امریکہ نے دعوی کیا تھا کہ شمالی کوریا نے روس کو یوکرین کے خلاف استعمال کرنے کے لئے کثیر تعداد میں توپ گولے فراہم کئے ہیں۔

پیانگ یانگ انتظامیہ نے جنوبی کوریا اور امریکہ کی 6 روزہ فوجی مشقوں کے جواب میں 2 سے 5 نومبر کے درمیان80 سے زائد میزائل فائر کئے اور فضائی مشقیں کی تھیں۔

جنوبی کوریا اور امریکہ کا خیال ہے کہ پیانگ یانگ انتظامیہ جوہری میزائل تجربے کے لئے تکنیکی تیاری کر رہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے