English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ترکیہ نےشام میں دہشت گردی کے حملے کی شدید مذمت کی ہے

القمر

ترکیہ نے شام کے صوبہ ادلیب میں بے گھر افراد کے 3 کیمپوں کو نشانہ بنانے والے حملوں  جس میں 9 شہری ہلاک اور 70 زخمی ہوئے  ہیں کی شدید مذمت کی ہے۔

وزارت خارجہ نے مذکورہ حملوں کے حوالے سے تحریری بیان جاری کیاہے۔

بیان میں ان حملوں کی، جن میں 9 شہری ہلاک اور 70 زخمی ہوئے، کی شدید مذمت کی گئی، بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ حملے خطے میں امن برقرار رکھنے اور کشیدگی کو کم کرنے کی کوششوں کو نقصان پہنچاتے ہیں، اور انسانی صورت حال کو مزید خراب کرنے کا باعث بن رہے  ہیں۔

بیان میں، جس میں متعلقہ فریقوں کو موجودہ معاہدوں کی پاسداری کرنے اور شہریوں کے خلاف حملے بند کرنے کی دعوت دی گئی، اس بات پر زور دیا گیا کہ ترکی خطے میں امن برقرار رکھنے، شامی تنازعے کا سیاسی حل تلاش کرنے کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گا اور ضرورت مندوں تک انسانی امداد بلا تعطل پہنچائی جاتی رہے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے