صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ ہم اپنے ملک کو دنیا کے 10 سب سے زیادہ ترقی یافتہ ممالک میں شامل کرنے کی جدو جہد جاری رکھے ہوئے ہیں۔
ایردوان نے ان خیالات کا اظہار صدارتی محل میں براہ راست لنک کے ساتھ حسن کیف -گرجوش ٹینل کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
صدر ایردوان نے کہا: "ہم اپنے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے، اسے عظمت و شان و شوکت دلواتے ہوئے دنیا کے 10 ترقی یافتہ ممالک کی صف میں شامل کرنے کی جدو جہد جاری رکھے ہوئے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ 2023 سے ترک صدی بناتے ہوئے مملکتِ ترکیہ کو دنیا میں اس مقام پر لے جانا چاہتے ہیں جس کا وہ مستحق ہے۔
صدر ایردوان نے کہا کہ ہم ترکیہ کو عالمی بحران سے بچانے اور اپنی جدو جہد کے نتیجے میں اہداف کو حاصل کرنے کا سلسلہ سالِ نو سے شروع ہوجائے گا۔
