ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ہماری فوج جنگ کےلیے تیار رہے: چینی صدر

 چینی صدر ژی جن پنگ نے  کہا ہے کہ  ہمارا ملک سلامتی کے حوالے سے عدم استحکام اور بے یقینی سے دوچار ہے جس کے لیے ہمیں اپنی فوج کی صلاحیتوں کو بڑھانے اور انہیں جنگ کےلیے تیار رکھنے کی ضرورت ہے۔

 چین کے سرکاری ٹی وی چینل سی سی ٹی وی  کےمطابق،  صدر جی پنگ نے گزشتہ روز چینی فوج کی کمان گاہ  یعنی مرکزی عسکری کمیشن کا دورہ کیا ۔

 چینی صدر نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہماری فوج کو اس وقت کٹھن ذمہ داریوں کا سامنا ہے جس کے لیے ہمیں اپنی تمام تر توجہ  فوج کی جنگی صلاحیتوں کو بڑھانے اور انہیں جنگ کےلیے تیار رکھنے کی ضرورت ہے۔

شی جن پنگ نے کہا کہ دنیا اس وقت تیزی سے تبدیلی کے دور سے گز رہی ہے۔چینی فوج  ملکی سلامتی،بقا اور مفادات کی  محافظ ہے جبکہ عوام اور پارٹی بھی اس سلسلے میں اپنی ذمہ داریوں سے واقف  ہے ۔

 اس دورے کے دوران فوجی  وردی  میں ملبوس چینی صدر نے  کہا کہ سال 2027 تک ہمیں اپنی فوج کو دنیا کی بہترین عسکری صلاحیتوں کی حامل فوج بنانا ہوگا جس کےلیے حکومت ہر ممکنہ کوشش کرے گی ۔

 

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں