English Al Qamar Urdu جون 21, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

اقتصادی معنوں میں ترکیہ ہماری مدد کر سکتا ہے: عراقی وزیراعظم

القمر

 عراقی وزیرا عظم محمد الشیاع السودانی نے کہا ہے کہ اقتصادی معنوں میں جدت پسند ترکیہ ہماری ترقی میں مدد کر سکتا ہے۔

 السودانی نے بغداد میں  منعقدہ پریس کانفرنس  کے دوران اخباری نمائندوں سے گفتگو کے دوران  ترکیہ اور عراق کے درمیان تعلقات اور ان کے مستقبل پر غور کیا ۔

عراقی وزیراعظم نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان  پانی کی تقسیم  اور سلامتی  جیسے مشترکہ مسائل موجود ہیں، کم بارشوں ،ترکیہ اور ایران سے آنے والے پانی کی مقدار میں کمی سے ہمیں مشکلات در پیش ہیں البتہ ہم اس مسئلے کو سفارتی کوششوں سے حل کرنے کے حامی ہیں، عراق کو ان ممالک سے ملنے والا پانی عالمی قوانین کے تحت ممکن ہے،لہذا اس معاملے میں دو طرفہ مذاکرات ہو سکتے ہیں کیونکہ یہ ہماری زرعی حکمت عملی کے لیے ضروری ہے۔

 

 

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے