English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

میکسیکو میں ایک خفیہ قبر سے تلاشی کے دوران 8 افراد کی باقیات برآمد

القمر

میکسیکو کی ریاست Michoacan میں ایک خفیہ قبر سے تلاشی کے دوران 8 افراد کی باقیات  ملی ہیں۔

میکسیکو کی میڈیا رپورٹ کے مطابق تریمبارو کے شہر تیجارو میں ایک خفیہ قبر سے کئی انسانی باقیات ملی ہیں۔

کھدائی اور تحقیقات کے نتیجے میں معلوم ہوا کہ ملنے والےباقیات 8 افراد کے تھے۔

باقیات کو جانچ کے لیے فرانزک میڈیسن انسٹی ٹیوٹ میں لے جایا گیا ہے۔

ریاست کے اٹارنی آفس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے