English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پولینڈ: کلینن گراڈ سرحد پر برقی رکاوٹیں ماسکو کے لئے "کھُلا پیغام" ہیں

القمر

پولینڈ کے صدر ‘آنڈرے ڈوڈا’ سے منسلک محکمہ قومی سلامتی کے سربراہ ‘ژاجک سیویئرا’ نے کہا ہے کہ روس کی کلینن گراڈ سرحد پر کھڑی کی گئی رکاوٹیں ماسکو کے لئے "کھُلا پیغام” ہیں۔

سیویئرا نے کہا ہے کہ 24 فروری سے جاری روس۔یوکرین جنگ کے پولینڈ پر اثرات اور مہاجرین کے مسائل پر توجہ مرکوز کی جا رہی ہے۔

پولینڈ۔بیلاروس سرحد پر غیر قانونی نقل مکانی میں اضافے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ "کلینن گارڈ کے لئے نئے پرواز رُوٹ اندیشوں کا سبب بن رہے ہیں”۔

سیویئرا نے پولینڈ کی کلینن گارڈ سرحد پر باڑ اور برقی رکاوٹوں  کی تعمیر کی یاد دہانی   کروائی اور کہا ہے کہ پولینڈ کو، کسی  ہائبرڈ حملے میں مہاجرین کے بطور یرغمال استعمال کئے جا سکنے کے خطرے کا بخوبی  احساس ہے اور یہ رکاوٹیں اس آگاہی کے بارے میں روس کے لئے کھُلا پیغام ہیں”۔

واضح رہے کہ یوکرین۔روس جنگ کے آغاز سے اب تک تقریباً 76 لاکھ یوکرینی مہاجرین پولینڈ میں داخل ہو چکے ہیں جن کی اکثریت یا تو اپنے ملک واپس لوٹ گئی یا پھر مغربی یورپ کے ممالک کی طرف  چلی گئی ہے۔

فی الوقت پولینڈ  میں موجود مہاجرین کی تعداد 1،3 ملین  ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے