ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

دوستی کے مرکزی خیال کے ساتھ شبِ عروس کی تقریبات شروع ہو رہی ہیں

اپنے افکار کی وجہ سے عالمی شہرت کے حامل مفّکر اور صوفی ‘مولانا جلال الدین رومی’  کو ان کے 749 ویں یومِ وفات پر تقریبات کے ساتھ یاد کیا جائے گا۔

مولانا رومی کے 749 ویں یومِ وفات  کی تقریبات اس سال "یہ وقت دوستی کا وقت ہے” کے مرکزی خیال کے ساتھ منعقد ہوں گی۔

قونیہ گورنر دفتر کے جاری کردہ بیان کے مطابق مولانا رومی کی یاد میں متوقع تقریبات اس سال 7 تا 17 دسمبر تک جاری رہیں گی۔

بیان کے مطابق مولانا ثقافتی مرکز میں سماع  پروگراموں کے ساتھ ساتھ متعدد ثقافتی سرگرمیوں کا انعقاد کیا جائے گا۔  

واضح رہے کہ مولانا رومی نے اپنے معشوق حقیقی سے وصل کی وجہ سے اپنی موت کی رات کو شبِ عروس کہا ہے۔ شبِ عروس کی تقریبات اس سال 86 ویں دفعہ منعقد ہو رہی ہیں۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں