English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سویڈن میں ترکیہ کی گاڑی TOGG کا ذکر زبانِ زدِ عام و خاص بن گیا

القمر

عالمی آٹوموبیل مارکاوں میں سے ایک کی پیداواری بیس کی حیثیت کے حامل ملک سویڈن میں ترکیہ کی گاڑی TOGG کا ذکر زبانِ زدِ عام و خاص بنا ہوا ہے۔

سویڈن کے روزنامہ ایکسپریس نے TOGG اور گیملک پیداواری کیمپس  کے بارے میں شائع کردہ مقالے میں کہا ہے کہ TOGG نے یورپ پر نگاہیں گاڑھی ہوئی ہیں۔ ترکیہ میں فروخت شروع ہونے سے تقریباً 15 سے 18 ماہ  بعد گاڑی کی یورپ کے لئے برآمد شروع ہو جائے گی۔

مقالے میں کہا گیا ہے کہ” ترک آٹوموبیل انڈسٹری اپنی پیداواری تنصیبوں کے ساتھ دنیا کی بڑی ترین انڈسٹریوں میں سے ایک ہے۔ گیملک فیکٹری پوری صلاحیت سے کام کا آغاز کرنے کے بعد سالانہ ایک لاکھ 75 ہزار گاڑیاں بنانا شروع کر دے گی۔ فیکٹری 4 ہزار 300 افراد کو براہ راست اور 20 ہزار افراد کو بلواسطہ شکل میں  روزگار فراہم کرے گی”۔

گیملک کمپس میں 2030 تک ایک لاکھ گاڑیوں کی پیداوار کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے