ایرانی وزیر پٹرول جواد اوجی نے روس کے ساتھ گیس کی تلاش اور اس کی برآمدات کے موضوع پر 4 ارب ڈالر مالیت کا ایک معاہدہ طے کیا ہے۔
ایرانی خبر رساں ایجنسی ایرنا کے مطابق، اوجی نے کابینہ اجلاس کے بعد اخباری نمائندوں سے گفتگو کے دوران اس بات کا اعلان کیا ۔
ایرانی وزیر نے کہا کہ قدرتی گیس کی تلاش اور اس کی برآمدات کےلیے روس کے ساتھ 4 ارب ڈالرز مالیت کا ایک معاہدہ کیا گیا ہے، روسی گیس کمپنی گیس پروم سے اس سلسلے میں پیشگی بات چیت ہو گئی ہے جبکہ ایک دیگر کمپنی ZN واستوک بھی ایران میں سرمایہ کاری کر رہی ہے۔
