وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نے کہا کہ استنبول سربراہی اجلاس میں ترک ورلڈ 2040 ویژن دستاویز کی منظوری ایک اہم قدم ہے۔
انہوں نے کہا کہ تاریخ اپنا راستہ درست کر رہی ہے۔ ایشیا ایک بار پھر آگے بڑھ رہا ہے۔
ازبکستان کے دارالحکومت تاشقند میں آرگنائزیشن آف ٹرکش سٹیٹس (ٹی ڈی ٹی) کے سربراہی اجلاس کی تیاری کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ چاوش اولو نے کہا کہ انہوں نے استنبول میں ہونے والے اجلاس میں خطے میں ہونے والی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت دنیا ایک مشکل دور سے گزر رہی ہےتاہم اس سلسلے میں نقریبی تعاون جاری ہے ، اور طویل مدتی حکمت عملی تیار کرنے کی ضرورت ہے۔
چاوش اولو نے کہا کہ ترک ورلڈ 2040 ویژن دستاویز، جسے ہم نے استنبول سربراہی اجلاس (نومبر 2021 میں) میں قبول کیا تھا، طویل مدتی کے لیے ایک اہم قدم تھا۔ حکمت عملی دستاویز کو حتمی شکل دینا ہماری مدت صدارت کی ترجیحات میں سے اولین ترجیح تھی۔ انہوں نے کہا کہ تاریخ اپنا راستہ درست کر رہی ہے۔ ایشیا ایک بار پھر ابھر کر سامنے آرہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ وہ آذربائیجان-قازقستان-ازبکستان کے ساتھ سہ فریقی عمل کو اہمیت دیتے ہیں۔ چاوش اولو نے کہا کہ ترک ریاستوں کی تنظیم میں ترک کونسل کی ادارہ جاتی تبدیلی کے لیے بصیرت والے اقدامات کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ ترک سرمایہ کاری فنڈ کے قیام کا فیصلہ ترکیہ کی مدت صدارت کے اہم اقدامات میں سے ایک ہے، چاوش اولو نے کہا کہ وہ اس معاملے کی میزبانی کے لیے تیار ہیں۔
وزیر خارجہ نے بتایا کہ سفیر کوبانی بیک عمر علیئیف کو قائدین کی منظوری سے ٹی ڈی ٹی کا سیکرٹری جنرل مقرر کیا جائے گا اور وہ ہمیشہ ان کی حمایت کرتے رہیں گے۔
