ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

میں ٹرمپ کی وائٹ ہاوس میں دوبارہ واپسی کو روکوں گا: بائیڈن

امریکی صدر جو بائیڈن نے  گزشتہ شب وسط مدتی انتخابات کو جمہوریت کے لیے اچھا دن قرار دیا۔

انہوں نے دوسری صدارتی مدت کے لیے انتخاب لڑنے کے اپنے ارادے کا اعلان کیا تاہم انہوں نے کہا اس کے حتمی فیصلے کا اعلان اگلے سال کے اوائل میں کروں گا۔

بائیڈن نے وائٹ ہاؤس میں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ وسط مدتی انتخابات میں ووٹ جمہوریت کے لیے ایک شاندار دن تھا۔

ڈیموکریٹک کیمپ ایک قدامت پسند لہر کا مقابلہ کرنے میں کامیاب ہو گیا جس کی وسط مدتی انتخابات میں ہونے کی توقع تھی۔

امریکی صدر نے وضاحت کی کہ ریپبلکنز کو ایک بڑی سرخ لہر کی توقع تھی تاہم ایسا نہیں ہوا،ہم ڈونلڈ ٹرمپ کو وائٹ ہاؤس واپس آنے سے روکنے کے لیے کام کریں گے۔

بائیڈن نے کہا میں امریکی مفادات کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے ریپبلکنز کے ساتھ مل کر کام کرنے کیلئے تیار ہوں۔

انہوں نے زور دے کر کہا کہ وہ امریکی عوام کی خدمت کے لیے سب کے ساتھ مل کر کام کریں گے اور وہ ملک کو دوبارہ جوڑنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں